مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے کلکٹر منیش سنگھ نے آج عوام سے سوشل ڈسٹنسنگ،ماسک اور سینیٹائزر پر عمل کرکے بیداری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ضلع اندور میں لاک ڈاون کئے جانے جیسے حالات نہیں ہیں۔
'فی الحال اندور میں لاک ڈاون کے حالات نہیں' - اندور کی خبر
ضلع اندور کے کلکٹر کا کہنا ہے کہ 'ہمیں کورونا وائرس سے بچاو کے ساتھ ساتھ 40 لاکھ کی آبادی والے علاقہ کے باشندوں کے روزگار کی فکر بھی ہے'۔
ضلع کلکٹر منیش سنگھ نے محکمہ صحت کے اپر چیف سکریٹری اے سی ایس اے صحت محمد سلیمان کے ساتھ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ 'اندور کووڈ 19 سے جدوجہد کررہا ہے، ہمیں کورونا سے بچاو کے ساتھ ساتھ 40 لاکھ کی آبادی والے علاقہ کے باشندوں کے روزگار کی فکر بھی ہے۔لہٰذا آنے والے تہواروں کے مدنظر ہم سبھی کاروباری تجارت اور صنعتی اداروں کو راحت دینا چاہتے ہیں'۔
منیش سنگھ نے کہا کہ آنے والے وقت میں مثبت عوامی شراکت کے ساتھ کورونا کے نتیجے کی وجہ سے شہر میں لاک ڈاون کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔