اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: گربا جشن میں شریک ہونے والے مسلم طلبا پر لوجہاد کا الزام

مدھیہ پردیش کے ممبئی کہے جانے والے اندور میں پرائیویٹ کالج میں منعقد گربا جشن میں شریک 4 مسلم طلبا پر لو جہاد کو بڑھانے کا الزام لگایا گیا۔

بجرنگ دل نےچار مسلم نوجوانوں پر لوجہاد کا الزام لگایا
بجرنگ دل نےچار مسلم نوجوانوں پر لوجہاد کا الزام لگایا

By

Published : Oct 13, 2021, 9:36 PM IST

Updated : Oct 13, 2021, 11:25 PM IST

صوبے کا مینی ممبئی کہے جانے والا شہر اندور کے گاندھی نگر تھانہ علاقے میں واقع نجی کالج میں گربا کا جشن منعقد کیا جا رہا تھا جس میں کالج کے تمام طلبہ شرکت کر رہے تھے۔ ان ہی میں مسلم طلبا بھی رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ جب اس کی اطلاع بجرنگ دل کے کارکنان کو ملی تو انھوں نے کالج کیمپس پہنچ کر نہ صرف جشن کو رکوا دیا بلکہ مسلم طلبا پر جہاد کا الزام لگاتے ہوئے پولیس سے گرفتار کروایا۔

بجرنگ دل نےچار مسلم نوجوانوں پر لوجہاد کا الزام لگایا

دوسری جانب مسلم طلبا کا کہنا تھا کہ وہ ان کے کالج کے فنکشن میں رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے تھے مگر بجرنگ دل کے رہنماوں نے ان کی ایک نہ سنی اور پولیس کے سپرد کر کے کیس درج کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھوپال: اقلیتی اداروں میں خواتین کی تقرری کا مطالبہ

بجرنگ دل کے رہنما تنو شرما نے کہا' ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک پرائیویٹ کالج کو انتظامیہ نے 800 لوگوں کی گربہ کرنے کی اجازت دی ہے مگر جب ہم نے یہاں آکر دیکھا تو پانچ ہزار سے زیادہ لڑکے لڑکیاں موجود تھے۔ وہیں 4 مسلم لڑکوں کو بھی پکڑا ہے اور پولیس کے حوالہ کیا ہے جو لو جہاد کو فروغ دے رہے تھے، ہم نے آرگنائزر کے خلاف بھی معاملہ درج کروایا ہے۔'

ایڈیشنل ایس پی پرشانت چوبے نے بتایا کہ گاندھی نگر تھانہ علاقے میں پرائیویٹ کالج میں آٹھ سو لوگوں کی پرمیشن دی گئی تھی مگر جب جا کر دیکھا تو وہ اس سے کہیں زیادہ تعداد تھی لوگ موجود تھے جس پر ہم نے کاروائی کی ہے اور امن و امان کو قائم رکھنےکے لیے چار نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں کسی بھی طرح کے لو جہاد کا معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 13, 2021, 11:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details