بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عارف مسعود فینس کلب کے کے زیراہتمام گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کے تعلق سے ہندوستان کی تحریک آزادی میں مسلمانوں بالخصوص علمائے اسلام کی قربانیوں سے عوام الناس کو روشناس کرانے کے لیے دو اگست سے جشن آزادی پکھوڑا منایا جا رہا ہے- جس کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے-
'جشن آزادی میں علماؤں کی قربانیوں کو یاد کیا جائے گا'
بھوپال میں عارف مسعود فینس کلب کا پروگرام جشن آزادی پکھوڑا منایا جارہا ہے- جس میں علماؤں کی قربانیوں کو یاد کیا جائے گا-
کلب کے روح رواں اور رکن اسمبلی عارف مسعود نے بتایا یا دو اگست آغاز ہو کر روزانہ مختلف چوراہوں پر پروگرام منعقد کئے جائیں گے- جس میں پانچویں سے دسویں کلاس تک کے طلباء و طالبات اس مقابلے میں حصہ لیں گے اور ہندوستان کی آزادی میں علمائے کرام کی قربانی موضوع پر اپنے خیالات پیش کریں گے- اس مقابلے میں حصہ لینے والے سبھی طلباء کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا-
انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی میں شہید ہوئے علمائے کرام کے نام تاریخ کے صفحات سے ہٹانے کی سازش چل رہی ہے اور بڑی تعداد میں نام مٹا دیئے گئے ہیں - اس پروگرام کے ذریہ ہم ایسے علماء سے عوام الناس کو روشناس کرائیں گے-