چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے گذشتہ رات جاری بلیٹن میں بتایا کہ '24 گھنٹوں میں 856 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 19 کورونا مریض پائے گئے۔ ان میں سے 11 اُجین کے تحصیل مہد پور کے چار ، ناگدہ کے دو اور تحصیل ترانا اور بڈ نگر سے ایک ایک مریض شامل ہے ۔
اجین میں کورونا کے 19 نئے کیسز سامنے آئے
مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب متاثرین کی تعداد 1300سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1066 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں۔
اجین میں کورونا کے19 نئے کیسز سامنے آئے
اس طرح ضلع میں اب تک 1315 پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 75 کی موت ہو گئی ہے اور اس وقت 188 مریض زیر علاج ہیں۔
ضلع میں اب تک 53 ہزار 163 افراد کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔