بھارتی جنتا یوا مورچہ کا مشعل جلوس - In the state of Madhya Pradesh, the Indian Janata Yuva Morcha protested against the Kamal Nath government by organizing a torch march.
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھارتی جنتا یوا مورچہ نے کمل ناتھ حکومت کے خلاف علامتی طور پر مشعل جلوس نکال کر احتجاج کیا۔
ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ کی انتخاب کے وقت کیے گئے وعدے کے خلاف بھارتی جنتا یوا مورچہ کے کارکنوں نے علامتی طور پر مشعل جلوس نکالا اور حکومت کی مذمت کی۔
یوا مورچہ نے الزام لگایا کہ کمل ناتھ نے انتخاب کے وقت جو وعدے عوام سے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے یہ سراسر دھوکا ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
کمل ناتھ سرکار نے عوام سے وعدہ خلافی کی ہے اور عوام کو دھوکا دیا ہے۔ یوا مورچہ سرکار کے خلاف لگاتار آواز اٹھاتے رہیں گے۔
اندور بھارتی جنتا یوا مورچہ کے صدر مانسی پارٹی دار نے کہا کہ 9 اگست یوم انقلاب کے طور پر منایا جاتا ہے۔
آج ہی کے دن انگریزوں بھارت چھوڑو آندولن کی شروعات ہوئی تھی اور آج ہی کے دن پورے صوبے میں یوا مورچہ کے کارکن کمل ناتھ سرکار کار کی وعدہ خلافی کے خلاف سڑکوں پر علامتی طور پر مشعل جلوس ہر ضلع میں نکال رہے ہیں۔