اندور: مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ’کوویڈ 19‘سے متاثر 27 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں کورونا وائر سے متاثرین کی تعداد ایک ہزار چھ سو 81 تک پہنچ گئی ہے،جبکہ دو متاثرین کی موت درج ہونے سے یہاں ہلاک شدگان کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔
اندور میں ’کوویڈ 19‘ سے 1681 افراد متاثر،81 کی موت
اندور میں ’کوویڈ 19‘سے متاثر 27 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں کورونا وائر سے متاثرین کی تعداد ایک ہزار چھ سو 81 تک پہنچ گئی ہے،
چیف میڈیکل اور صحت افسر (سی ایم ایچ او)ڈاکٹر جڈیا نے کل دیر رات صحت بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ کل 727 نمونے جانچے گئے تھے،جن میں سے 27 متاثر اور 525 غیر متاثرہ پائے گئے۔اب تک کُل ایک ہزار چار سو نو جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہیں جن میں سے 27 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں غیر متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار چھ سو 54 سے بڑھ کر ایک ہزار چھ سو 81 ہوگئی ہے۔
حال میں ایک ہزار ایک سو نو مریض اسپتالوں میں زیر علاج بتائے جارہے ہیں۔ جبکہ اب تک کُل 491 مریضوں صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔