ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ملند پرانڈے نے کہا کہ ہندو پریشد (مدھیہ بھارت) نے اب سرکاری قبضہ سے مندروں کو آزادی دلانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ مندروں کا رکھ رکھاؤ ہندو طبقے کو ہی کرنا چاہیے اور سرکاری قبضوں سے مندروں کو آزادی ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مندروں کی جائیداد اور وہاں آئے ہوئے چندے کا ہندوؤں کے لیے استعمال ہو۔ ہندوؤں کو لالچ دے کر عیسائی مشنریز مذہب تبدیلی کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں یہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں کہ ہندوؤں کا مذہب تبدیل کروایا جا رہا ہے، اس کے لیے اور "لو جہاد" کے لیے مرکزی قانون جلد بننا چاہیے۔