ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کچھ دن قبل آئی ٹی محکمہ نے ریاست کے وزیر اعلی کے خصوصی افسر( او ایس ڈی) پروین ککڑ کے گھر چھاپہ ماری کی کارروائی کی تھی۔
اس کارروائی کے خلاف پروین ککڑ نے ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کی تھی جس کی پیروی کانگریس کے سینیئر رہنما و معروف وکیل کپل سبل کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں سبل گزشتہ روز اندور ہائی کورٹ آئے تھے۔