دھار: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ وہ کبھی بھی بغیر ثبوت کے بات نہیں کرتے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے یہ تبصرہ مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے بدناور میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر وشنودت شرما کی جانب سے بھوپال کی ایک عدالت میں دگ وجے سنگھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے اور اس معاملے میں بدھ کو الزامات عائد کرنے کے بارے میں سنگھ سے سوال کیا گیا تھا۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ انہوں نے 'ویاپم اور ڈیمیٹ' گھپلے کے بارے میں بات کی ہے اور وہ بغیر ثبوت کے کبھی نہیں بات نہیں کرتے ہیں۔
لاڈلی بہنا یوجنا کے بارے میں پوچھے جانے پر، جو ان دنوں ریاست میں مقبول ہے، دگ وجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو تقریباً 20 سال بعد لاڈلی بہنا کیوں یاد آرہی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کا منصوبہ کانگریس پہلے ہی نافذ کر چکی ہے۔ ہماچل پردیش کی کانگریس حکومت خواتین کو ماہانہ 1500 روپے دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس نے کرناٹک میں اقتدار میں آنے پر 2000 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔