مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا بھانپور علاقہ جہاں سبھی مذاہب کے لوگ آباد ہیں۔ اس علاقے میں کم و بیش 300 مسلم خاندان بھیآباد ہیں، جو وارڈ نمبر 72 میں آتے ہیں لیکن یہاں رہنے والے چاہتے ہیں کہ ان کا نام وارڈ نمبر 73 میں جوڑا جائے۔
علاقے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی اپنی پریشانیوں کو لے کر علاقے کے ذمہ دار سے ملنے جاتے ہیں تو انہیں صاف کہا جاتا ہے کہ آپ لوگوں کا نام اس حلقے میں نہیں آتا ہے۔
یہاں کے باشندوں کو یہ نہیں پتہ چل رہا ہے کہ وہ لوگ کس وارڈ میں آتے ہیں، 72 یا 73 میں۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ وارڈ نمبر کی الجھن میں وہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ نہ تو ان کے علاقے میں صاف صفائی ہوتی ہے اور نہ ہیمناسب طریقے سےبجلی، پانی ان لوگوں کو مل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ اب سرکاری دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کو کسی طرح کی راحت مل سکے۔