مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کا دعوی کرنے والی انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔
اندور کے سرکاری ہسپتال کی حالت ہسپتال میں نمائندہ ای ٹی وی بھارت کے ذریعے لیے گئے ایک ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ایک ہی بیڈ پر دو مریضوں کو بغرض علاج لے جایا جاہا ہے۔
نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے جب مریضہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ مجبور ہیں۔
جب کہ ہسپتال کے ایک وارڈ بوائے کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں اسٹریچر کی کمی ہے جس کی وجہ سے انہیں ایک ہی بیڈ پر دو مریضوں کو لٹایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی علاقے کے سرکاری ہسپتال میں او ٹی پی میں تالا لگے ہونے کی وجے سے خاتون کو دروازے پر ہی ڈیلیوری کرنا پڑا تھا۔ حالانکہ سے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
علاقے کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں وسائل کی اتنی کمی ہے جب کی اندور سے ہی صوبے کے وزیر صحت تعلق رکھتے ہیں اس کے باوجود سرکاری ہسپتالوں کا یہ حال شرمناک ہے۔