اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hindu Religious Leader بھوپال شہر کا نام بدلنے کو لے کر ہندو مذہبی رہنما کا متنازعہ بیان - ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال

:بھوپال میں جاری رام کتھا کے دوران ہندووں کے مذہبی رہنما رام بھدرا اچاریہ مہاراج نے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے بھوپال کا نام بدل کر بھوجپال رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا پہلے بھوپال کا نام ہو بھوجپال ہی تھا جسے بدل کر بھوپال کر دیا گیا۔ Hindu Religious Leader Controversial Statement Over Bhopal City

بھوپال شہر کے نام بدلنے کو لے کر ہندو مذہبی رہنما کا متنازع بیان
بھوپال شہر کے نام بدلنے کو لے کر ہندو مذہبی رہنما کا متنازع بیان

By

Published : Jan 27, 2023, 2:53 PM IST

بھوپال شہر کے نام بدلنے کو لے کر ہندو مذہبی رہنما کا متنازع بیان

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جاری رام کتھا کے دوران ہندووں کے مذہبی رہنما رام بھدرا اچاریہ مہاراج نے کتھا کے دوران کہاکہ جب تک راجہ بھوج کے شہر بھوپال کا نام بھوجپال نہیں ہوجاتا، وہ اگلی کہانی سنانے بھوپال نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے اس کا نام بھوجپال تھا، راجہ بھوج جس کا رضاعی تھا،وہ بھوجپال ہے۔ ہم فیض آباد کو ایودھیا، الہ آباد کو پریاگ راج، ہوشنگ آباد کو نرمدا پور میں تبدیل کر سکتے ہیں تو بھوپال کو بھوجپال کیوں نہیں بنا سکتے۔ میں اپنے چھوٹے بھائی وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے کہوں گا کہ وہ آنے والے انتخابات سے پہلے شہر کا نام بدل دیں۔

جگت گرو رام بھدرا چاریہ مہاراج نے مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ جسے متحد ہندوستان چاہیے، جسے کشمیر چاہیے وہ میرے کتھا میں آئے اور جو متحد ہندوستان نہیں چاہتا ہے وہ میرے پاس بالکل بھی نہ آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے سب کچھ ہوتا چلا آرہا ہے اسی طرح سے بھوپال کا نام بھوجپال بھی ہو کر رہے گا۔ مہاراج نے مسلمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ چند لوگوں نے بھوجپال کا نام بدل کر بھوپال کر دیا تھا۔ ہمیں اپنے شہر کا پرانا نام چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر ہتھیاروں قصائیوں نے اس کا نام بدل کر بھوپال کر دیا۔ ہندو لڑکیوں کو لو جہاد کے نام پر پھنسلایا جا رہا ہے، کیونکہ ہمارے نوجوانوں کو صحیح سمت اور رہنمائی نہیں مل رہی ہے۔نوجوانوں کو رام چندر کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے ۔کسی کو چہرے سے نہیں بلکہ اپنے کردار سے متاثر کرو۔ مہاراج نے کہاکہ میں جو بھی کہتا ہوں وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں اور وہ پورا ہوتا ہے۔ میں نے کہا تھا کہ رام جنم بھومی کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا اور وہ آیا بھی۔

یہ بھی پڑھیں:Raised Slogans Against Religion In Dewas اسلام کے خلاف نعرے بازی کی مخالفت میں مسلمانوں نے احتجاج کیا


ABOUT THE AUTHOR

...view details