کانگریس کے سینیئر رہنما واتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی ہریش راوت نے کہا کہ جیوتی رادتیہ سندھیا ایک قابل رہنما ہیں اور انہیں صرف کانگریس پارٹی میں ہی احترام مل سکتا ہے۔
'کانگریس سندھیا کے لیے صحیح جگہ ہے' - اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی ہریش راوت
سینیئر رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا کے استعفی کے بعد سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
'کانگریس سندھیا کے لیے صحیح جگہ ہے'
ہریش راوت نے کہا کہ یہ ریاست کے ٹھیک نہیں ہے کسی بھی ریاست میں جب سیاسی استحکام آتا ہے تو اس کا اثر اس ریاست کی ترقی پر بھی پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سینیئر رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا سمیت 22 ارکان اسمبلی نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت کے لیے مصیبت کھڑی ہوگئی ہے اور اسے اقتدار بچانے کے لیے اکثریت ثابت کرنے کی نوبت آ پہنچی ہے۔