ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں گوالیر ریلوے اسٹیشن کو 3 سال میں ورلڈ کلاس بنانے کا منصوبہ ہے۔
گوالیار ریلوے اسٹیشن کو ورلڈ کلاس بنانے کا اعلان گوالیار ریلوے اسٹیشن ایئرپورٹ کی طرز پر تیار کیا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس اسٹیشن کو ورلڈ کلاس بنانے کا کام اڈانی اور امبانی جیسے گروپس کو دیا جاسکتا ہے۔
یہ ریلوے اسٹیشن تیار ہونے کے بعد ، گوالیار ریلوے اسٹیشن سے ٹرین پکڑنے والے مسافروں سے اضافی چارج لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بھوپال میں بھارت بند کا اعلان
اس سروس کے لیے مسافروں سے کتنا چارج لیا جائے گا، ریلوے نے ابھی طئہ نہیں کیا ہے۔
یہ فیس مسافروں سے اسی وقت وصول کی جائے گی جب اسٹیشن میں ورلڈ کلاس کی سہولیات میسر ہوں گی۔
وہیں گوالیار ریلوے اسٹیشن کی بحالی کیلئے 56 مسافروں کو گوالیار ریلوے اسٹیشن کی ترقی کرنے کے لیے چھ ماہ کے اندر ٹینڈر کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
اس سلسلے میں جس کمپنی کو ورک آرڈر دیا جائے گا، اسے 3 سال میں کام مکمل کرنا پڑے گا اور اسٹیشن میں تمام سہولیات مہیا کرانا ہوگا