اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات مخالف مہم شروع کرے گی حکومت: کمل ناتھ - مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ ریاستی حکومت خوردنی اشیاء میں ملاوٹ کے خلاف مہم کے بعد اب نوجوانوں کے مستقبل کو تحفظ دینے کے لئے منشیات مخالف مہم شروع کرے گی۔

منشیات مخالف مہم شروع کرے گی حکومت: کمل ناتھ

By

Published : Aug 20, 2019, 3:20 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:11 PM IST

مسٹر کمل ناتھ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 75 ویں سالگرہ پر مقامی رویندر بھون میں منعقد پروگرام میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے ایک طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملاوٹ کے خلاف ’شدھ کے لئے یدھ ‘ مہم شروع کی ہے ، لیکن اس میں سماج کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب منشیات مخالف مہم شروع کرنے جا رہی ہے ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف ’اچیومنٹ‘ نہیں، بلکہ ’فل فلمنٹ‘ کو اپنا ہدف بنانا چاہیے۔ نوجوان غور کریں کہ انہوں نے سماج اور کنبے کے لئے کیا کیا ۔

ریاست میں صنعت کاری کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں میں اعتماد کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس میں کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ترقی کے چھندواڑہ ماڈل کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے چھندواڑہ میں روزگار بڑھانے کے لئے تقریبا 12-13 سال پہلے اسکل سینٹر کے بارے میں سوچا اور اس سمت میں کام شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا میں سب سے زیادہ اسکل سینٹر چھندواڑہ میں ہیں۔اسی دوران انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم اور تعلیم میں فرق ہے ۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 4:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details