مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 1985 میں پیش آئے گیس سانحہ کی متاثرہ خواتین نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گیس سانحہ میں متاثرہ بیواؤں کو حکومت کی جانب سے پینشن دی جاتی تھی جو 2019 سے بند کر دی گئی ہے۔ ایسے میں ان بیوہ خواتین کو فاقہ کشی کے حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ خواتین بند کی گئی پنشن کو بحال کروانے کے لیے حکومت کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔