نرسنگھ پور: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج اعلان کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد 500 روپے میں گھریلو گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔ سابق وزیر کمل ناتھ نے یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے' لاڈلی بہنا یوجنا' کے نام پر ریاست کی خواتین کو ایک ہزار روپے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنی تو خواتین کو پندرہ سو روپے دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Congress on LPG ایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں ملے گا، کانگریس کا وعدہ