اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gas Cylinder in Rs 450 مدھیہ پردیش میں 450 روپے میں گیس سلنڈر کا اعلان

ریاست میں اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے رکشا بندھن کے موقع پر بہنوں کو تحفہ دیا۔ انہوں نے اپنی بہنوں کو 450 روپے کا سلنڈر دینے کا اعلان کیا پے۔ جس پر کمل ناتھ نے کہا کہ 400 روپے کا سلنڈر 1100 سے پار کیوں کیا؟ Madhya Pradesh Congress President Kamal Nath

politics on political announcement
politics on political announcement

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 12:28 PM IST

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے رکشا بندھن کے موقع پر بہنوں کو تحفہ دیا۔ اس میں ساون کے مہینے میں بہنوں کو 450 روپے کا سلنڈر دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس پر اب سیاست تیز ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور پی سی سی چیف کمل ناتھ نے شیوراج پر ظالمانہ اور سب سے بڑا جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ 30 اگست کو رکشا بندھن ہے۔ اور وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ساون کے مہینے میں گیس سلنڈر 450 روپے میں ملے گا۔ کیا یہ اعلان صرف دو دن کے لیے ہوا ہے؟ کیونکہ رکشا بندھن ساون کے مہینے کا آخری دن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کمل ناتھ نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہیں جانتا کہ ان 450 روپے والے گیس سلنڈروں کے لیے کون اہل ہوگا یا کون نااہل ہوگا۔ اگر اس طرح دیکھا جائے تو شیوراج سنگھ چوہان نے رکشا بندھن کے مقدس تہوار کے سلسلہ میں منعقدہ پروگرام میں اپنی زندگی کا سب سے بڑا اور ظالمانہ جھوٹ بول دیا ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہا کہ 100 یونٹ تک بجلی کا بل 100 روپے آئے گا۔ جب کہ 2018 میں بننے والی کانگریس کی حکومت 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی دیتی تھی۔ اب تین ماہ بعد جو کانگریس حکومت بننے جا رہی ہے 100 یونٹ کا بل صفر روپے پر آئے گا اور 200 یونٹ تک کا بل آدھا رہ جائے گا۔

شیوراج حکومت پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کمل ناتھ نے کہا کہ انہیں بہنوں اور بیٹیوں کے درد اور اذیت سے نہیں صرف ووٹوں کی فکر ہے۔ واضح رہے کہ جیسے جیسے اسمبلی انتخابات کا وقت نزدیک آتا جا رہا ہے۔ ریاست کی یہ دو بڑی پارٹیاں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلانات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جس میں ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے بڑے بڑے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details