ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج بعد نماز ظہر بھوپال کے تاریخی اقبال میدان پر مسلمانوں نے نیوزی لینڈ میں ہوئے حملے کی مذمت کی اور مارے گیے لوگوں کے لیے نماز جنازہ پڑھائی گئی اور مغفرت کی دعا کی۔
اس موقع پر مسلم وکاس پریشد کے صدر مجاہد علی خان نے بتایا یہ بھوپال کے تمام مسلمانوں کی جانب سے نیوزی لینڈ میں ہلاک ہوئے مسلمانوں کو خراج عقیدت ہے- اس لئے آج ان کو یاد کرتے ہوئے ان کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔
وہیں مسلم مہاسبھا کے صدر منورخان نے بتایا کہ جمعہ کے روز بےقصور نمازیوں پر گولیاں چلائی گئیں جس پر بھوپال کے مسلمانوں میں غم و غصہ ہے- ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کے ذریعے یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ ہم ان ہلاک ہوئے اہل خانہ کے درد سے واقف ہیں جو ان لوگوں کے اہل خانہ کو محسوس ہو رہا ہے۔