اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: مفت طبی کیمپ کا انعقاد

قاضی شہرڈاکٹر سید عشرت علی نے کہا کہ یہ جمہوری ملک ہے یہاں نوجوانوں کے اپنے سیاسی نظریات ہو سکتے ہیں، مگر نازک دور میں علاج اور تعلیم کے خرچوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں صاحب حیثیت کو تعلیم اور علاج آسانی سے مل جاتی ہے وہی پسماندہ طبقات کے لیے یہ بڑا مشکل ہے اس لیے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ متحد ہوکر تعلیم اور طبی شعبے میں کام کریں.

اندور: مفت طبی کیمپ کا انعقاد
اندور: مفت طبی کیمپ کا انعقاد

By

Published : Aug 10, 2021, 8:01 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم میو سماج کلیان سمیتی نے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

اندور: مفت طبی کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر شہر قاضی نے کہا کہ نوجوانوں کو موجودہ دور میں سیاست سے زیادہ معاشرتی خدمات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اندور جو کورونا کے دور میں کورونا کا مرکز بن گیا تھا۔ یہاں صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض سامنے آئے تھے حالانکہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی کورونا گائڈ لائن پر عمل کیا جا رہا ہے ایسے میں پسماندہ طبقات کے لیے میو سماجی کلیان سمیتی نے مفت طبی کیمپ منعقد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مدھیہ پردیش کے اقلیتی اداروں میں ذمہ داران کی تقرری کا مطالبہ

کیمپ میں شرکت کرنے والے قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے کہا کہ یہ جمہوری ملک ہے یہاں نوجوانوں کے اپنے سیاسی نظریات ہو سکتے ہیں، مگر نازک دور میں علاج اور تعلیم کے خرچوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں صاحب حیثیت کو تعلیم اور علاج آسانی سے مل جاتی ہے وہی پسماندہ طبقات کے لیے یہ بڑا مشکل ہے اس لیے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ متحد ہوکر تعلیم اور طبی شعبے میں کام کریں، جس سے معاشرے کو فائدہ پہنچے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details