کرنٹ کے زد میں چار لوگ ہلاک - کرنٹ
بجلی کا تار چرانے کی کوشش میں کرنٹ کی زد میں آجانے سے چار لوگوں کی موت
مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ضلع کے موہن گڑھ تھانہ علاقہ میں بجلی کا تار چرانے کی کوشش میں کرنٹ کی زد میں آجانے سے چار نوجوانوں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بنارسی گاوں میں سڑک کنارے کھنبوں سے بجلی کا تار کاٹ کر چرانے کی کوشش میں چار نوجوانوں کی کرنٹ سے موت ہوگئی۔ چار نوجوانوں کی لاشیں آج صبح برامد کی گئیں، جن کی شناخت کوکل کشواہا(22)باشندہ بنارسی گاوں اور ہنو کشواہا (24)، پریتم کشواہا (24) اور سنجے (20) باشندہ منڈوا راج گڑھ ضلع نواڑی کے طورپر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ چاروں نوجوان کل رات بجلی کا تار چرانے کے مقصد سے آئے تھے اور تار چراتے وقت کرنٹ کی زد میں آگئے۔ پولیس نے پنچ نامہ کی کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔