ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کانگریس کے سابق وزیر جیتو پٹواری کے ٹویٹ سے ناراض بی جے پی کے رہنما آدھی رات کو معاملہ درج کرانے ڈی آئی جی دفتر پہنچ گئے۔
کانگریس کے سابق وزیر جیتو پٹواری کے خلاف گرفتاری کا مطالبہ دراصل کانگریس کے سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی جیتو پٹواری نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کیا تھا، جس میں وزیر اعظم بھی نظر آ رہے تھے۔ اس سے بی جے پی کے کارکنان ناراض ہوگئے۔
بی جے پی کارکنان کے ذریعہ اس ٹویٹ کی مخالفت کی گئی تو جیتو پٹواری نے ٹوئٹر سے ٹویٹ کو ہٹا لیا مگر آدھی رات کو بی جے پی کے رہنما ڈی آئی جی دفتر پہنچے اور مطالبہ کیا کہ جیتو پٹواری کے خلاف معاملہ درج کر گرفتار کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رکن اسمبلی جیتو پٹواری کے ٹوئٹر کو لے کر بی جے پی کو بڑی شکایت رہی ہے۔