اردو

urdu

ETV Bharat / state

Digvijay Singh Fell in A Scuffle راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہنگامہ آرائی، دِگ وجے سنگھ گر گئے - بھارت جوڑو یاترا کے دوران گر گئے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کھنڈوا کے مورتکا گاؤں سے کیا۔ کانگریس قائدین پرینکا گاندھی واڈرا، رابرٹ واڈرا اور دیگر پارٹی قائدین اور حامی بھی اس موقع پرموجود ہیں۔ دوسری جانب چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل بھی آج کھرگون میں عمریہ چوکی سے بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کریں گے۔ Former CM Digvijay Singh Fell Down During Rahul Gandhi Bharat Jodo Yatra

دِگ وجے سنگھ گر گئے
دِگ وجے سنگھ گر گئے

By

Published : Nov 26, 2022, 12:21 PM IST

مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آج چوتھا دن ہے، جس کے تحت یاترا ہفتے کی صبح 6 بجے کھنڈوا کے مورتکا نام کے علاقہ سے شروع ہوئی، جو صبح تقریباً 7 بجے بروا پہنچی۔ اس دوران یاترا میں ہاتھا پائی ہوئی، جس کی وجہ سے یاترا میں ہنگامہ آرائی ہوئی، جس کے سبب کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ گر پڑے۔ Former CM Digvijay Singh Fell Down During Rahul Gandhi Bharat Jodo Yatra

دِگ وجے سنگھ گر گئے

بتایا جا رہا ہے کہ برواہ سے تقریباً 4 کلو میٹر آگے بڑھنے کے بعد راہل گاندھی کی یاترا چور باوڑی کے قریب ایک ہوٹل میں چائے کے وقفے کے لیے رکی۔ اس دوران کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس میں دگ وجے سنگھ گر گئے، صرف دگ وجے سنگھ ہی نہیں بلکہ پارٹی کے کئی کارکنان گر گئے۔ اس کے بعد موقع پر موجود کارکنوں نے انہیں اٹھا لیا تاہم بعد میں دگ وجے سنگھ نے بھی اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کھنڈوا کے مورتکا گاؤں سے کیا۔ کانگریس قائدین پرینکا گاندھی واڈرا، رابرٹ واڈرا اور دیگر پارٹی قائدین اور حامی بھی اس موقعے پرموجود ہیں۔ دوسری جانب چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل بھی آج کھرگون میں عمریہ چوکی سے بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کریں گے، جس کے بعد وہ ماؤ میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra In MP مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا تیسرا دن

ABOUT THE AUTHOR

...view details