مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور کے متعدد گاؤں میں بجلی گرنے کے سبب بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی خبر ہے۔ طوفانی بارش کے ساتھ ساتھ ہوا کی رفتار بھی اتنی تیز تھی کہ گاؤں کے بڑے بڑے درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ گرام پنچایت کدم ٹولا میں پیش آیا، جہاں پرمیلا مہرا نامی خاتون اپنے گھر کے آنگن میں کھڑی ہوئی تھی اسی دوران اچانک آسمانی بجلی گرنے سے وہ اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔
دوسرا واقعہ ضلع کے دیوری گرام پنچایت کے بڑی موہری گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک ہی جگہ پر کھڑے تین افراد بجلی کی زد میں آگئے، جس میں سے دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ تیسرے شخص کی اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی موت واقع ہوگئی۔