ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن کی تعداد میں دھیرے دھیرے کمی ہوتی نظر آرہی ہے۔ آج پہلی بار ریاست میں 25 دنوں کے بعد کورونا کے 10 ہزار سے کم معاملے سامنے آئے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آج ریاست میں 9 ہزار 715 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس سے پہلے 15 اپریل کو ریاست میں کورونا کے دس ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے تھے۔اسی کے ساتھ مدھیہ پردیش کورونا سے سب سے زیادہ متاثرکن ریاستوں کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر آگیا ہے لیکن کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہونے کے بعد مدھیہ پردیش چوتھی سب سے زیادہ متاثر کن ریاست بن گیا ہے۔ ریاست میں کورونا مثبت کی شرح 15.8 ہے۔