اردو

urdu

By

Published : Jun 7, 2023, 4:16 PM IST

ETV Bharat / state

Hajj 2023 بھوپال سے حج عازمین کا پہلا قافلہ روانہ

اندور امبارکیشن پوائنٹ سے 4 جون سے حج پروازوں شروع ہوگئی ہے جبکہ بھوپال امبارکیشن پوائنٹ سے آج 7 جون کو پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ بھوپال سے آج 160 عازمین حج سفر حج کے لیے روانہ ہوئے۔

بھوپال سے حج عازمین کا پہلا قافلہ روانہ
بھوپال سے حج عازمین کا پہلا قافلہ روانہ

بھوپال سے حج عازمین کا پہلا قافلہ روانہ

بھوپال: لبیک اللھم لبیک کی صداؤں کے ساتھ مدھیہ پردیش کے عازمین حج کا پہلا قافلہ دارالحکومت بھوپال سے روانہ ہو چکا ہے۔ حج 2023 کے لیے مدھیہ پردیس سے عازمین حج کے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ حج 2023 کے لیے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کے لئے مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ بھوپال اور اندور دو امبار کیشن پوائنٹ بنایا گیا ہے۔

اندور امبارکیشن پوائنٹ سے 4 جون سے حج پروازوں شروع ہوگئی ہے جبکہ بھوپال امبارکیشن پوائنٹ سے آج 7 جون کو پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ بھوپال سے آج 160 عازمین حج سفر حج کے لیے روانہ ہوئے۔ مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین رفعت وارثی نے عازمین حج کو حج ہاؤس سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ اللہ نے ہمیں عازمین حج کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے۔ عازمین حج کے لئے بھوپال اور اندور کو امبارمیشن پوائنٹ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ذریعے دونوں ہی مقامات پر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر مقدس سفر پر جا رہے عازمین حج نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمنا تھی کہ اللہ کے گھر جائے اور ہمیں اللہ نے اپنے گھر بلایا ہے۔ اس لئے ہماری خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ہم منہ طرف کعبہ شریف کے کہہ کر نماز ادا کرتے تھے لیکن اب جب کعبہ ہمارے سامنے ہوگا تو وہ عالم بھی کچھ اور ہوگا۔
بھوپال سے سفر حج کی پہلی پرواز کو روانہ کرنے اور عازمین حج کی خدمت کرنے کے لئے بھوپال کا ایک بڑا طبقہ حج ہاؤس پر موجود تھا۔

وہیں جب مقامی شخص شاہد علی نے عازمین حج کے لیے انتظامات پر بتایا کہ حج ہاؤس میں زیادہ تر بھوپال کی دیگر فعال تنظیمیں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں نہ کی حج کمیٹی کی ذمہ داران۔ یہاں تک کہ عازمین حج کو ایئرپورٹ چھوڑنے کے لیے جو بسیں لگائی گئی ہے وہ بھی باہر کے لوگوں نے لگائی ہے۔ سماجی کارکن ریحان گولڈن نے کہا کہ اس بار حج 2023 عازمین حج کے لئے بہت مشکل رہا ہے۔ پہلے تو بھوپال کے عازمین حج کو حج کرائے میں 70 ہزار کے قریب زیادہ دینا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ جب حج پروازوں کا سلسلہ اندور سے شروع ہوا تو اندور کے عازمین حج کو پہلے حیدرآباد ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا گیا اور انہیں وہاں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا 70 ہزار روپے زیادہ لینے کے بعد بھی اندور کے عازمین حج 14 گھنٹے میں جدہ پہنچ پائیں۔ وہیں بھوپال ایئرپورٹ پر بھی معقول انتظامات نہیں کیے گئے ہر سال بھوپال ایئرپورٹ پر ٹینٹ لگایا جاتا تھا اور دیگر انتظامات بھی کیے جاتے تھے جو اس بار نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Azmeen Haj in Yadgir یادگیر ضلع میں عازمین حج کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام

واضح رہے کہ حج 2023 شروعاتی دور سے ہی عازمین حج کے لئے مشکل ثابت ہوا ہے کیونکہ پہلے حج 2023 کی پالیسی کو نافذ کرنے میں وقت لگایا گیا۔ اس کے بعد حج کرائے کو لے کر پورے ملک میں مسلم طبقے میں ناراضگی دیکھی گئی اور اب جب حج پرواز روانہ ہو رہی ہے تو حکومت اور حج کمیٹی کے ذریعے کئی کمیاں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں ناراضگی بھی پائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details