اردو

urdu

ETV Bharat / state

دوسرے ضلع میں داخل ہونے پر ایف آئی آر درج - ضلع نرسنگھ پور

نرسنگھ پور ضلع کے گوٹےگاؤں میں پولیس ٹیم نے تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ تینوں افراد دھار ضلع سے اجازت کے بغیر موٹرسائیکل کے ذریعہ نرسنگ پور ضلع میں داخل ہورہے تھے۔

FIR lodged on entry into another district
دوسرے ضلع میں داخل ہونے پر ایف آئی آر درج

By

Published : Apr 29, 2020, 3:49 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگھ پور کے گوٹےگاؤں میں ایس ڈی ایم اور پولیس کی ٹیم نے موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت دو نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

تینوں پر الزام ہے کہ وہ اجازت کے بغیر نرسنگھ پور میں داخل ہوئے۔ اس وقت تینوں کو قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ عورت کے رشتے میں دونوں مرد خاوند اور دیور ہیں۔

منگل کے روز سب ڈویژنل ریونیو آفیسر گوٹےگاؤں جی سی دہریہ اور ایس ڈی او پی پولیس اور پی ایس علاقے کا جائزہ لے رہی تھی۔ اس دوران دالچند سیلاوٹ، نیک نارائن سیلاوٹ اور سریتا سیلاوٹ بغیر کسی اجازت کے پتم پور ضلع دھار سے گوٹےگاؤں کی سرحد پر آرہے تھے۔

یہ تینوں گاؤں کھوئی کے قریب موٹرسائیکل کے ساتھ پکڑے گئے، دوران تفتیش انہوں نے بتایا کہ انہیں دھار سے نرسنگ پور آنے کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

اس پورے معاملے میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔ ایس ڈی ایم گوٹے گاؤں نے اسٹیشن انچارج گوٹے گاؤں کو خط جاری کیا ہے جس میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو کہا ہے۔ فی الحال یہ تینوں انسٹیٹیوشنل کوارنٹائن سینٹر میں رکھے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details