اندور کے قریب کھوڈیل گاؤں میں ایک باپ اپنے کے بیٹے آلٹو کار سے اپنا ادھار کارڈ بنوانے جا رہے تھے تب ہی اچانک ایک موڑ آنے کی وجہ سے کار بے قابو ہوکر روڈ کے قریب ایک تالاب میں جا گری۔
دردناک سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت - مدھیہ پردیش
مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے قریب کھوڈیل گاؤں میں پیش آئے دردناک سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت ہوگئی۔
دردناک سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت
تالاب اور اس کے اطراف کا علاقہ دلدلی ہونے کے سبب سے کار کے دروازے اور شیشے نہیں کھل پائے اور باپ بیٹے دونوں کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے کی شناخت پندر سنگھ (29) اور اتھرو سنگھ(3) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشین نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال روانہ کردیا ہیں مزید تحقیقات جاری ہے۔