مدھیہ پردیس میں آئے سیلاب کے بعد وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ، 'چاہیں قرض لینا پڑے، وہ کسانوں کے نقصان کی بھرپائی راحت رقم اور فصل بیمہ سے کریں گے۔'
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سیلاب سے متاثرہ فصلوں کا جائزہ لینے کے بعد کسانوں کو خطاب کر رہے تھے۔ شیو راج سنگھ نے کسانوں سے کہا کہ، 'لگتا ہے اوپر والے نے انہیں کورونا سے لڑنے اور کسانوں کے دکھ درد دور کرنے کے لیے ہی انھیں پھر سے وزیراعلی بنایا ہے۔'
انہوں کسانوں سے کہا کہ، 'آنکھوں میں آنسوں مت لانا، میں سخت محنت کرکے آپ کو بحران سے باہر نکال کر لے جاؤں گا۔'
سویابین اور اورد میں لگے یلوموجک مرض سے نقصان ہوئی فصلوں کا کھیتوں میں جاکر وزیر اعلیٰ نے جائزہ لیا۔