شیو راج سنگھ چوہان نے آدی واسی طبقے کے ذریعہ منعقد کئے گئے احتجاجی جلوس میں شامل ہوکر ریاست کے موجودہ وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے خلاف شدید نکتہ چینی کی۔
شیو راج سنگھ چوہان نے ریاست کی کانگریس حکومت کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آدی واسی پر ظلم کر رہی ہے۔
شیو راج سنگھ چوہان سیہور ضلع سے آدمی واسی سماج کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
سیہور ضلع کے آدیواسی سماج نے اپنے مسائل جس میں مکے کی خریدی نہیں ہونے، کاسٹ سرٹیفیکٹ نہ بننے، آب کاری ایکٹ اور آدی واسیوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کے سلسلے میں اپنا احتجاج بلند کیا ہے۔
شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ جب ریاست میں بی جے پی کی حکومت تھی، آدی واسی سماج کو ہرطرح سہولتیں اور رعایتیں دی گئی تھیں، تاہم اب موجودہ کانگریس پارٹی سرکار ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی آدی واسی سماج پر دھیان نہیں دے رہی ہے۔ اگر کانگریس حکومت نے جلد سے جلد ان کے مسائل کو حل نہیں کی تو وہ اسبملی کو تحلیل کروا دیں گے۔