اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kamal Nath Slams BJP بی جے پی کے دور حکومت میں مذہبی یاترا مقامات بھی محفوظ نہیں، کمل ناتھ - مذہبی یاترا مقامات بھی محفوظ نہیں

کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس ریاست میں بھاری اکثریت سے اسمبلی الیکشن جیتے گی اور اس بار لوگ ان لوگوں کو موقع نہیں دیں گے جو عوام کے ووٹ کا سودا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ

By

Published : Jun 21, 2023, 6:36 PM IST

شاجاپور: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں مذہبی یاترا گاہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

کمل ناتھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے مدھیہ پردیش کو گھوٹالے والی ریاست بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اجین میں واقع مہاکال لوک کے تعمیراتی کام میں بھی گھوٹالہ کیا اور اس طرح پورے ملک میں ریاست کو داغدار کر دیا۔

سمہسٹھ میں بھی گھوٹالے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں مذہبی یاترا گاہ بھی محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے راجدھانی بھوپال کی ستپوڑہ عمارت میں آتشزدگی پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے ضلع شاجاپور کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اپنی فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔

کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس ریاست میں بھاری اکثریت سے اسمبلی الیکشن جیتے گی اور اس بار لوگ ان لوگوں کو موقع نہیں دیں گے جو عوام کے ووٹ کا سودا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پولیس انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ پولس والے بھارتیہ جنتا پارٹی کا بیج اپنی جیب میں رکھ کر کام کر رہے ہیں۔ اب صرف چار پانچ ماہ کی بات ہے، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details