بھوپال:بھارتیہ جنتاپارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے باہر ہونے کے بعد وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کاردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ مجھے اس بات پر کوئی فخر نہیں کہ اہل ہوں۔ اگر پارٹی چاہتی ہیں کہ میں جیت یعنی اپنے آبائی گاؤں میں رہوں تو میں وہاں بھی رہوں گا۔ اگر پارٹی چاہتی ہیں کہ میں بھوپال میں رہوں تو میں بھوپال میں ہی رہوں گا۔ cm shivraj chouhan reaction on out from parliamentary board
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ذاتی عزائم کو سیاست میں نہ رکھا جائے۔ ایک پروگرام کے دوران وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بہت بڑا خاندان ہے۔اپنے بہاؤ کے ساتھ بہتے ہوئے کچھ آگے نکل جاتے ہیں اور کچھ باہر نکل آتے ہیں۔مرکزی سطح پر بیٹھی ٹیم فیصلہ کرتی ہے کہ کس کو کیا کام دیا جائے،جس طرح ہم ریاست میں فیصلہ کرتے ہیں۔