بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 50 کلومیٹر دور واقع ہے۔ ضلع ودیشہ کی تحصیل نظیرآباد جہاں انیل مالوی اور پشپا مالوی رہتے ہیں مگر روزگار نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہے۔ انیل اور پشپا کی بات کی جائے تو ان کا قد محض 3 فٹ کا ہے۔ اور انہوں نے نظیر آباد کے مقامی سماجی کارکنان کی مدد سے 26 جولائی کو شادی کی۔ لیکن مزدوری کرنے والا انیل چاہتا ہے کہ اب وہ اپنی شادی شدہ زندگی بہتر طریقے سے گذارے اور اپنی اہلیہ کو ایک خوشحال زندگی دے۔ اپنی اسی خواہش کے چلتے انیل چاہتا ہے کہ اسے بہتر روزگار ملے۔ اور اپنی اسی خواہش کے چلتے انیل نے بھوپال کی فعال تنظیم بردر ہوڈ فار مسلم (بی بی ایم ) سے رابطہ کیا۔
واضح رہے کہ بھوپال کی فعال تنظیم بی بی ایم گروپ ضرورت مند اور غریب لوگوں کی بلا لحاظ مذہب و ملت ہر طرح کی مدد کے لیے تیار رہتی ہے۔ اور انیل کو بھی اس تنظیم کے ذریعہ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ وہیں انیل اور پشپا جب بی بی ایم گروپ کے آفس پہنچنے تو ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ دار شعیب ہاشمی نے بتایا کہ انیل نے پچھلے مہینے شادی کی ہے اور اس کے بعد سے ہی یہ ہمارے رابطے میں ہیں۔ کیونکہ انیل اور ان کی اہلیہ کا قد محض 3 فٹ ہے اور ہماری تنظیم ان دونوں کے لیے کوشش کر رہی ہے کیونکہ ان کا قد کم ہونے کی وجہ سے ان کو عام زندگی میں بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور جب شادی ہو جاتی ہے تو انسان کی ضرورتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بی بی ایم گروپ اب ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔اور ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ ان کے مطابق جو بھی روزگار ممکن ہوگا ہم ان کی مدد کریں گے۔