ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور تحصیل پشپ راج گڑھ کے گاؤں پرگا مجھولی میں صبح سے پہنچے ہاتھیوں کے جھنڈ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ کسان جب کھیت پر گئے تو ہاتھیوں کے جھنڈ نے ان پر حملہ کر دیا۔ ہاتھیوں کے جھنڈ نے تین لوگوں کو کچل دیا۔ جس سے موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک شخص شامل ہیں۔
ہاتھیوں نے تین افراد کو کچل دیا - مدھیہ پردیش کی خبر
مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور کے گاؤں پرگا مجھولی میں اپنے کھیت پر کاشت کاری کے لیے گئے کسانوں کو ہاتھیوں کے جھنڈ نے کچل کر مار ڈالا۔
ہاتھیوں کے جھنڈ نے تین کو کچل کر مار ڈالا
تینوں گھر سے کھیتوں میں کاشت کاری کے لیے گئے تھے۔ لیکن اسی دوران ہاتھیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ جس سے ان سب کی موت ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات اور پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جانچ کر ہاتھیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔