اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوشل میڈیا کے ذریعہ عید الفطرکی مبارکباد کا دور جاری

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا کے پیش نظر گذشتہ سال کی طرح اس بار بھی انتظامیہ نے اجتماعی تقریبات پر پابندی نافذ کی ہے۔ اس سے لوگ اپنے پیاروں کو عیدالفطر کی مبارکباد سوشل میڈیا کے ذریعہ بھیج رہے ہیں۔

By

Published : May 16, 2021, 11:48 AM IST

mp_ind_01_eidul fitr greeting _pkg_mpur10001
mp_ind_01_eidul fitr greeting _pkg_mpur10001

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا کے پیش نظر گذشتہ سال کی طرح اس بار بھی انتظامیہ نے اجتماعی تقریبات پر پابندی نافذ کی ہے۔ اس سے لوگ اپنے پیاروں کو عیدالفطر کی مبارکباد سوشل میڈیا کے ذریعے بھیج رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

عیدالفطر کا تہوار عالمی سطح پر بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سوئیوں سے منہ میٹھا کرواتے ہیں مگر گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کی وجہ سے انتظامیہ نے اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہیں۔ اس سے لوگ اپنے پیاروں کو گلے لگا کر مبارکباد پیش نہیں کر پا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک گلے لگا کر مبارکباد نہیں دیتے تب تک دل کو سکون نہیں ملتا مگر کورونا کے مدنظر جاری احکامات میں دو گز کی دوری بھی ضروری ہے۔ اس کی وجہ سے ہم اپنے پیاروں کو سوشل میڈیا کے ذریعے عید کی مبارکباد کا پیغام بھیج رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی نے جذبات و خیالات کے اظہار کا کام آسان کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details