مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کے زیر اہتمام آج ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا- اس دوران کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ رواں برس عید میلاد النبی کے موقع پر پورے ملک کے مسلمان الگ انداز میں عید میلاد النبی کو منائیں گے-
انہوں نے کہا 'سبھی مکانوں و دکانوں پر چراغاں ہوگی- ہرا پرچم لہرائے جائیں گے اور سبھی مساجد, مدارس, درگاہوں, امام باڑوں, خانقاہ سلامی تعلیمی مرکز و زیارت گاہوں میں قرآن خوانی درود خوانی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی اجتماعی دعا کر کے بھارت سے کورونا وبا بدعنوانی, ذات پات, دہشت گردی کو جلد ختم کرنے کے لیے اللہ پاک سے فریاد کریں گے'۔