اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال کے عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی - عازمین حج

ریاست مدھیہ پردیش کی دار الحکومت بھوپال کی بیگمات اور صاحب خیر حضرات کے ذریعہ حجاز مقدس کے اندر تیار کیے قیام گاہ (رباط) میں مختلف لوگوں کے قیام کی کی سہولیات فراہم ہیں

بھوپال کے عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی

By

Published : Mar 25, 2019, 6:41 PM IST


ریاست بھوپال کی بیگمات اور صاحب خیر حضرات کے ذریعہ حجازمقدس کے مکہ مکرمہ میں بنائی گئی رباط میں رواں سال سفر حج کو جارہے 200 عازمین حج کو مفت قیام کی سہولیات فراہم کی جائینگی-

تقریبا 400 عازمین کے درمیان کیے گئے قرعہ اندازی میں سے 200 عام شہری ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں جن کاقرعہ میں نام نکلا ہے، جب کہ باقی تمام نشستیں نواب خاندان کے لیے محفوظ کی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہےکہ بھوپال سیہور اور رائسین کے تقریبا 900 عازمین میں سے رباط کے لئے قرعہ اندازی کی گئی، جبکہ مکہ مکرمہ کی رباط کے لئے 200 عازمین کا انتخاب عمل میں آیا-

بھوپال کے عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی

یوں تو مکہ مکرمہ کی رباط میں 1248 افراد کے قیام کی گنجائش ہے لیکن امسال سعودی عرب کی وزارت حج نے صرف 206 زمین کے قیام کی اجازت دی ہے-

قرعہ اندازی شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی اور مفتی شہر بھوپال مولانا محمد ابوالکلام قاسمی کے بدست انجام پایا-

شہر قاضی مولانا سید مشتاق علی ندوی نے بتایا کہ ریاست بھوپال کی بیگمات اور اصحاب خیر حضرات کے ذریعہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں قائم رباطوں کا فیضان آج بھی سابق ریاست کے تین ضلع کے حاجیوں کو مل رہا ہے- یہ بڑی بات ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details