اردو

urdu

ETV Bharat / state

Murder in MP مدھیہ پردیش میں دوستوں کے درمیان تنازع، ایک کا قتل

ضلع بڑوانی کے انجڑ تھانے کے شری کرشنا چوراہے ٹاکیز کے پاس منگل کی رات تین دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جس میں افضل نامی 28 سالہ نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ Disputes between friends in Madhya Pradesh

By

Published : Jun 14, 2023, 12:54 PM IST

مدھیہ پردیش میں دوستوں کے درمیان تنازع، ایک کا قتل
مدھیہ پردیش میں دوستوں کے درمیان تنازع، ایک کا قتل

بڑوانی:ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے انجڑ تھانہ علاقے میں ایک سنیما ٹاکیز کے قریب تین دوستوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی کندن سنگھ منڈلوئی نے بتایا کہ ترون کولی، عمران عرف اپو اور افضل قریشی تینوں اچھے دوست تھے۔ انجڑ میں سری کرشنا چوراہا ٹاکیز کے پاس کل دیر رات اچانک کسی بات پر ان تینوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جس کے باعث عمران عرف اپو ساکن جھاڑو گلی بڑوانی اور ترون کولی رہائشی انجڑ نے پہلے 28 سالہ افضل قریشی کی پٹائی کی اور پھر تیز دھار ہتھیار سے شرمگاہ پر حملہ کرکے فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر واقع پولیس تھانے سے اہلکار فوری طور پر پہنچ کر زخمی کوانجڑ کے سرکاری ہیلتھ سنٹر پہنچایا، جہاں سے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے 16 کلومیٹر دور بڑوانی کے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ بڑوانی میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے باعث مقتول کے لواحقین میں غم و غصہ ہے اور انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details