اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Election 2023 شیوراج لڑکیوں کو بچانے کے بارے میں سوچیں: دگ وجے - شیوراج جی کنیا پوجن کے نام پر اغوا کہا ہو رہاہے

کنیا پوجن پر دگ وجے سنگھ کی جانب سے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دگ وجے سنگھ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے پوچھا ہے کہ ’شیوراج جی کنیا پوجن کے نام پر اغوا کہاں ہو رہا ہے؟ آپ دیکھ رہے ہیں کہ نہیں؟Kanya pujan, CM Shivraj singh Chauhan

Digvijay Singh once again targeted the government
Digvijay Singh once again targeted the government

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 2:19 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ریاست میں بچیوں کی حفاظت کے معاملے پر آج ایک بار پھر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی حفاظت کی ذمہ داری وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی ہے اور وہ اس بارے میں سوچیں۔ دگ وجے سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا ’شیوراج جی کنیا پوجن کے نام پر اغوا کہاں ہو رہا ہے؟ آپ دیکھ رہے ہیں کہ نہیں؟اسی بھوپال میں آپ کی ناک کے نیچے۔ مجھے نشانہ بنا کر وقت بچاہو تو لڑکیوں کو بھی بچالیجیے۔ بیٹیوں کی حفاظت بھی فی الحال آپ کی ذمہ داری ہے۔‘


اس سے پہلے دگ وجے سنگھ نے مبینہ طور پر وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کے نوراتری کے دوران کنیا پوجن کے بارے میں بھی بیان دیا تھا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ چوہان نے کل مختلف مقامات پر اپنے بیان میں کہا کہ بیٹیوں کی پوجا ایک لازوال روایت ہے، لیکن اس تعلق سے بھی ’ناٹک نوٹنکی‘کی بات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ سناتن اور شیوراج کی مخالفت کرتے ہوئے کوئی بھی لیڈر اس حد تک گر جائے گا کہ اسے اپنی بیٹیوں کی عزت کے خیال سے بھی تکلیف ہونے لگی ہے۔ اس کے بعد آج صبح دگ وجے سنگھ نے شیو راج سنگھ چوہان سے اس معاملے پر دوبارہ سوال کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:بجرنگ دل یہ سمجھنے لگا ہے کہ پولیس ان کی نوکر ہے، دگ وجے سنگھ
دراصل راجدھانی بھوپال میں دو دن پہلے کنیا پوجن کے بہانے ایک گروپ نے دو معصوم لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا۔ دریں اثناء پولیس نے کولار کے علاقے میں کرائے کے مکان پر چھاپہ مارا، جس میں اغوا لڑکیاں برآمد ہوئیں، جنہیں پولیس نے ملزمان کے چنگل سے آزاد کرا لیا اور موقع سے ایک نابالغ لڑکی سمیت پانچ ملزموں کوحراست میں لیا گیا۔ گرفتار کئے گئے خاندان سے قبضے سے مزید دو لڑکیاں ملی ہیں جن میں سے ایک کی عمر تین ماہ اور دوسری کی ڈھائی سال ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے ان لڑکیوں کو اپنی بیٹیاں بتایا لیکن پولیس کو معاملہ مشتبہ لگ رہا تھا۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details