اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش : دگ وجے سنگھ کا سیاسی بحران پر بیان - مدھیہ پردیش کی سیاسی ہلچل

مدھیہ پردیش میں گزشتہ روز سے جاری سیاسی سرگرمیاں تیزی سے بدل رہی ہیں، ایسے میں ریاست کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی خرید و فروخت کی سیاست صاف نظر آرہی ہے۔

مدھیہ پردیش : دگ وجے سنگھ کا سیاسی بحران پر بیان
مدھیہ پردیش : دگ وجے سنگھ کا سیاسی بحران پر بیان

By

Published : Mar 6, 2020, 7:30 PM IST

مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی بحران کو دیکھتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے حزب اختلاف جماعت بی جی پی پر ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی خرید و فروخت کھل کر سامنے آرہی ہے، لیکن ان کے منصوبےمکمل نہیں ہوں گے۔

مدھیہ پردیش : دگ وجے سنگھ کا سیاسی بحران پر بیان

دگ وجے سنگھ نے کہ ہارس ٹریڈنگ کے منصوبے کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے تمام اراکین اسمبلی کا اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہ بی جے پی کے نائب صدر شیوراج سنگھ چوہان، سابق وزیر نروتم مشرا، سنجے پھاٹک، وشواس سارنگ اور بھوپیندر سنگھ کو ہارس ٹریڈنگ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

دگ وجے سنگھ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا ریاست میں گانگریس کی حکومت کو خطرہ ہے تو انہوں نےکہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اور کانگریس سے رکن اسمبلی ہردیپ سنگھ ڈنگ نے استعفی نہیں ہوا ہے۔

دگ وجے سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر ممالک میں کالا دھن کیوں ڈھونڈتے ہیں، یہ تو آپ کی پارٹی میں ہی ہے۔

انہوں نے مودی اور امت شاہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کروڑوں روپیوں کا کالا دھن ریاستوں میں منتخب ہوئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں استعمال کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details