اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانکنی مافیا کے حملے میں ڈپٹی رینجر زخمی

مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری کے کریرا سب ڈویژن کے نئے امولا جنگلاتی زون میں کانکنی مافیا کے حملے میں ڈپٹی رینجر سمیت محکمہ جنگلات کا ایک ملازم زخمی ہوگیا۔

کانکنی مافیا کے حملے میں ڈپٹی رینجر زخمی
کانکنی مافیا کے حملے میں ڈپٹی رینجر زخمی

By

Published : Dec 12, 2019, 8:57 PM IST


محکمہ جنگلات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی رینجر موہن سوروپ گپتا کو سنگین زخم آئے ہیں۔ انہیں ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کل دیر شام نئے امولا جنگلاتی زون سے ایک ٹریکٹر ٹرالی غیر قانونی طور پر پتھر بھر کر لے جارہی تھی۔ روکے جانے پر جب ڈرائیور نہیں رکا تو محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اپنی گاڑی سے اس کا تعاقب کیا۔ تب تک ٹریکٹر ٹرالی ناولی کے جنگل میں داخل ہوچکی تھی۔
اسی دوران دیگر کانکنی مافیا دوسری گاڑی میں سوار ہوکر آئے اور محکمہ جنگلات کی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی جس میں ڈپٹی رینجر اور محکمہ جنگلات کا ایک ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس نے پانچ ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details