اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوالی سے قبل بھوپال گیس متاثرین کا مطالبہ - bhopal gas tragdey

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھوپال گیس متاثرین کی بیواؤں نے اپنے ہاتھوں میں خالی دیے لے کر دیوالی سے قبل پینشن دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

دیوالی سے قبل بھوپال گیس متاثرین مطالبہ

By

Published : Oct 26, 2019, 9:05 PM IST

Updated : Oct 26, 2019, 9:20 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھوپال گیس متاثرین کی بیواؤں نے اپنے ہاتھوں میں خالی دیے لے کر دیوالی سے قبل پینشن دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

دیوالی سے قبل بھوپال گیس متاثرین مطالبہ

غور طلب ہے کہ پورے صوبے میں 45 لاکھ سے زیادہ پینشنر ہیں جس میں بیوہ خواتین کے ساتھ معذور افراد بھی شامل ہیں۔

جنہیں ابھی تک سماجی سرکشا پینشن بینکوں کے ذریعے ابھی تک نہیں دی گئی ہے جبکہ 5 اکتوبر کو کابینہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ان کے لیے خطیر رقم مختص کی جائے گی۔

تاہم نہ تو حکومت نے انہیں پینشن دیا ہے اور نہ ہی ان کے پنشن میں کسی بھی طرح کا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں میں ناراضگی ہے۔

احتجاج میں شامل پینشنر خواتین کا کہنا ہے کی ریاستی حکومت کے ذریعہ پنشن روک دینے کی وجہ سے وہ دیوالی کا تہوار کس طرح منائیں۔چراغ میں تیل کہاں سے لائیں ،اس لیے خالی چراغ لے کر احتجاج کیا جا رہا ہے-

یہ بیوہ خواتین اپنے مطالبات کو لے کر لمبے وقت ریاستی حکومت کے سامنے احتجاج کر رہی ہیں پر حکومت ہے کی اس کے کان پر جو تک نہیں رینگ رہی ہے-

Last Updated : Oct 26, 2019, 9:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details