اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urdu Department in Bhopal MANUU Regional Centre: بھوپال مانو ریجنل سینٹر میں شعبۂ اردو کھولنے کا مطالبہ

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شروع ہونے والے مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی کے ریجنل سینٹر میں شعبۂ اردو کھولنے کا مدھیہ پردیش علماء بورڈ نے مطالبہ کیا ہے۔ Urdu Department in Bhopal MANUU Regional Centre

15440919
15440919

By

Published : Jun 1, 2022, 12:49 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پہلے سے مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی کا ریجنل سینٹر موجود ہے۔ جس میں یونیورسٹی کے ذریعہ چلنے والے کورس اور دیگر امتحانات اس ریجنل سینٹر سے وقتِ معینہ پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ لیکن لگاتار کوشش کی جارہی تھی کہ مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی بھوپال میں بڑے پیمانے پر کام کریں کیونکہ ابھی جس جگہ پر یہ ریجنل سینٹر چلایا جا رہا ہے وہ ایک مکان میں ہے۔ چونکہ لگاتار مطالبے کے بعد مدھیہ پردیش حکومت نے اس ریجنل سینٹر کو بڑی جگہ دے دی ہے۔ جہاں پر سنگِ بنیاد ڈال دی گئی ہے اور تعمیری کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ Demand for opening of Urdu Department in MANUU Regional Centre in Bhopal

بھوپال مانو ریجنل سینٹر میں شعبۂ اردو کھولنے کا مطالبہ

بتایا گیا ہے کہ اب بڑی جگہ اور اچھی عمارت ہونے کی وجہ سے یہاں پر ہر طرح کے امتحانات اور دیگر نصاب کی کلاسیں بھی شروع کی جا سکے گی۔ ان ہی سب کی بیچ مدھیہ پردیش علماء بورڈ نے آواز بلند کرتے ہوئے اس ریجنل سینٹر میں شعبۂ اردو کے کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ علماء بورڈ کے صدر قاضی انس علی کہتے ہیں کہ بھوپال میں جلد سے جلد مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی کے ریجنل سینٹر کا آغاز بڑے پیمانے پر ہونے والا ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہاں پر شعبۂ اردو شروع کیا جائے۔ کیوں کہ بہت سے طلبا ہیں جو اردو سے فارغ ہیں اور اردو میں کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ جس میں خاص طور سے مدارس کے طلباء جو عالم اور فاضل کا کورس مکمل کرچکے ہوتے ہیں۔ ان کو اس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

  • Seminar at MANUU Centre Bhopal: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علاقائی مرکز بھوپال میں دو روزہ سیمینار منعقد


    چوں کہ مولانا آزاد آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی مدارس کے وہ طلباء جو عالم اور فاضل کا کورس مکمل کرچکے ہیں ان کو بارہویں کلاس کا درجہ دیتی ہے، اس لیے یہاں پر شعبۂ اردو شروع کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ اردو کے فارغ طلباء کو فائدہ پہنچ سکے۔ واضح رہے گی لمبے وقت سے ریاست مدھیہ پردیش میں سازش کے تحت اردو کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کیونکہ مدھیہ پردیش کی سب سے بڑی برکت اللہ یونیورسٹی میں عربی, فارسی, سنسکرت اور دیگر زبانوں کو تو پڑھایا جاتا ہے لیکن اردو زبان کا کوئی وجود نہیں ہے۔ بار بار مطالبے کے بعد بھی برکت اللہ یونیورسٹی میں شعبۂ اردو نہیں کھولا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details