بھوپال: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مختلف عوامی مسائل کے حل کے مطالبات کے لیے فروری اور مارچ میں مدھیہ پردیش میں مظاہرے کرے گی۔ پارٹی نے ریاست میں عوامی تقسیم کے نظام میں بے ضابطگیوں، خط افلاس کے تعین میں تضادات، صحت اور تعلیم کی خراب صورتحال اور پردھان منتری آواس یوجنا میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ CPI protest in Madhya Pradesh in Feb March
مظاہرے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی ریاستی کونسل کی بھوپال میں ہوئی میٹنگ میں کیا گیا۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹری بورڈ کے رکن شیلیندر شیلی نے کہا کہ میٹنگ میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط بنانے اور یکم دسمبر سے 31 جنوری 2023 تک ہونے والی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔