ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کانگریس کے 134ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے یوم تاسیس کے بعد سے ہی بھارت کی آزادی کی لڑائی سے لےکر ملک کی ترقی میں تعاون کی شاندار تاریخ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے دن کانگریس کے یوم تاسیس پر ہمیں ہی 'آئین بچاؤ، بھارت بچاؤ' کا پیغام بھی ہر شخص تک پہنچانا ہے۔ وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے دن کانگریس کے یوم تاسیس پر ہمیں ہی 'آئین بچاؤ، بھارت بچاؤ' کا پیغام بھی ہر شخص تک پہنچانا ہے۔
آج ہمارے سامنے کئی چیلنجز اور خراب حالات ہیں،ہم سبھی کو پر امن طریقے سے آپسی بھائی چارے ، محبت اور پیار سے ان کا سامنا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے سامنے کئی چیلنجز اور خراب حالات ہیں،ہم سبھی کو پر امن طریقے سے آپسی بھائی چارے ، محبت اور پیار سے ان کا سامنا کرنا ہے۔
ہم نے آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے، جدوجہد سے ہم گھبراتے نہیں، ملک کی شناخت کھونے نہیں دیں گے، آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔ یہ ملک آئین سے چلےگا، تاناشاہی سے نہیں۔ یہ ہمارا فرض بھی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کی شناخت ہمارے آئین اور ہماری ثقافت سے ہے۔ ہماری ثقافت سبھی کو جوڑنے والی ہے۔ آج ہماری سماجی ہم آہنگی پر وار کرکے، آئین کے بنیادی جذبے سے کھلواڑ کی کوشش کی جارہی ہے۔
ہم سبھی کانگریسی آج کے دن یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم آئینی اور سیکولر اقدار سے کسی بھی قسم کی چھیڑخانی برداشت نہیں کریں گے، پرامن انداز سے ہرشخص کے ساتھ مل کر اس کی پرزور مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کانگریسی آج کے دن یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم آئینی اور سیکولر اقدار سے کسی بھی قسم کی چھیڑخانی برداشت نہیں کریں گے، پرامن انداز سے ہرشخص کے ساتھ مل کر اس کی پرزور مخالفت کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے، جدوجہد سے ہم گھبراتے نہیں، ملک کی شناخت کھونے نہیں دیں گے، آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔ یہ ملک آئین سے چلےگا، تاناشاہی سے نہیں۔ یہ ہمارا فرض بھی ہے۔