برصغیر پاک وہند کے عظیم گلوکار محمد رفیع Mohammad Rafi کا بھوپال سے پرانا رشتہ ہے ان کے بھائیوں کی سسرال بھوپال میں ہے اور محمد رفیع نے بھوپال کے بابا علی گراؤنڈ میں 1952 میں ایک پروگرام میں شرکت بھی کر چکے ہیں۔ آج رفیع صاحب کی برسی کے موقع پر بھارت کے ساتھ ای ٹی وی بھارت بھی انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ محمد رفیع کے دنیا میں مداح موجود ہیں جو ان کے گیتوں آج بھی گنگناتے رہتے ہیں۔ لیکن بھوپال کے سید محمد عارف جو نابینا ہے لیکن ان کی قوت سماعت اس قدر اچھی ہے کہ ان کو محمد رفیع کے ہزاروں گیت زبانی یاد ہیں۔Death anniversary of Mohammad Rafi
عارف محمد رفیع کی آواز کے اتنے زیادہ شیدائی ہیں کہ ان کے ہزاروں کی تعداد میں ان کے گیت یاد ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ محمد رفیع صاحب کو دیکھنے کی خواہش تو پوری نہیں ہوسکی پر ان کے گیتوں میں وہ منظر کشی کی گئی ہے کہ ان کا چہرہ خود بخود ابھر کر ان کے سامنے آجاتا ہے۔ سید محمد عارف کی محمد رفیع کی آواز سے اس قدر محبت ہے کہ نابینا ہونے کے باوجود وہ فلم دیکھنے صرف اس لئے سنیما ہال جاتے تھے تاکہ ان کے گیتوں کو سن سکیں اور انہیں یاد کر سکیں۔ محمد عارف نے محمد رفیع کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گیتوں کو گایا جائے ان کی شخصیت پر چلیں کیونکہ رفیع صاحب ایک اچھے انسان تھے۔