ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کی اعداد و شمار کے مطابق ریاست بھر میں 12 ہزار 895 کورونا متاثرین پائے گئے ہیں۔ وہیں دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 مریضوں کی موت ہوگئی۔
راحت کی بات یہ ہے کہ 6 ہزار 826 مریض کو ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں نئے مریض ملنے اور ڈسچارج ہونے کے بعد اب فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہزار 634 ہو گئی ہے۔
وہیں اب تک ریاست بھر میں 4 ہزار 634 مریضوں کی کورونا وبا سے موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4 لاکھ بیس ہزار 977 کورونا مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 41 ہزار 787 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔