ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کے نئے مریض مسلسل سامنے آ رہے ہیں- تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ بھوپال میں اگست میں کورونا سے صرف تین موتیں ہوئی ہیں- گذشہ18 ماہ سے ریاست میں کورونا وبا کے سبب کے سبب صورتحال ابتر تھی۔
جولائی اور اگست مہینے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 5 نئے کیسیز آتے رہے۔ اور اس دوران کورونا سے متاثر افراد شفایاب بھی ہوتے رہے۔بھوپال کی تقریبا 88 فیصد عوام کو ویکیسن کا پہلا ڈوز دیاجاچکا ہے۔ حکومت نے 15 ستمبر تک اسے 100 سو فیصدی کرنے کا ہدف رکھا ہے ۔
بھوپال میں پچھلے سال جولائی میں 71اور اگست میں 109 لوگوں کی موت کورونا وا ئرس کےسبب ہوئی تھی ۔