ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کانگریس کارکنوں نے رکن پارلیمنٹ شنکر لالوانی کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا، اور گھنٹی بجاکر انہیں نیند سے بیدا رہنے کے لیے باخبر کیا۔
مرکزی حکومت کی پالیسیز کے خلاف کانگریس کارکن نے بی جے پی کے رکن پارلیمان شنکر لالوانی کے گھر کے سامنے 'سی ٹی بجاؤ اور رکن پالیمنٹ کو جگاؤ، جیسا احتجاج کیا۔
کانگریس کارکنوں کا احتجاج اس مہم کے تحت گھنٹیاں بجاکر اور کالا لباس پہن کر مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے پولیس کو انتظامی بندوبست کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس مہم میں بڑی کثیر تعداد میں کانگریس کارکنوں نے شرکت کی۔
پولیس نے کانگریس کارکنوں کو گھر سے 500 میٹر کے فاصلے پر بیریئر اور گھر کے ارد گرد سیکورٹی میں اضافہ کرکے احتجاج کو روک دیا، جبکہ اس دوران کانگریس کارکنوں نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے بیریئر کو توڑنے کی کوشش کی۔
اس درمیان پولیس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی، جبکہ کانگریس کارکنان مسلسل مطالبہ کررہے تھے کہ وہ شنکر لالوانی سے ملنے آئے ہیں لیکن رکن پارلیمنٹ ملنے نہیں پہنچے۔