مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت مسلسل مرکزی حکومت پر ریاست کا فنڈ جو کہ تقریباً 32 ہزار کروڑ روپیے ہے، روکنے کا الزام لگا رہی ہے۔
مرکزی حکومت سے فنڈ نہ ملنے پر کانگریس احتجاج کرے گی - جنتر منتر کانگریس احتجاج
ریاست مدھیہ پردیش کے 32 ہزار کروڑ روپیے مرکز سے نہیں ملنے پر رکن اسمبلی عارف مسعود آئندہ کل دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کریںگے اور مرکزی حکومت کو میمورنڈم سونپیں گے۔
یہ رقم مدھیہ پردیش کو نہ ملنے کی وجہ سے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں۔ جس میں رواں برس سب سے زیادہ بارش کی وجہ سے سیلابی صورت حال بنی ہوئی ہے، سیلاب کے سبب بہت نقصان ہوا اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو اب تک ان کے نقصان کا معاوضہ نہیں مل سکا جس سے عوام میں غصہ بھی ہے۔
ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے مدارس کو مرکزی حکومت کی جانب سے 60 فیصد جو گرانٹ دی جاتی ہے وہ بھی چار برس سے نہیں دی گئی ہے۔ ان سب مطالبات پر عارف مسعود کانگریس کارکنان کے ساتھ دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کریں گے اور مرکزی حکومت کو میمورنڈم دیں گے۔